سکھر بورڈ: نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع، 1.1 لاکھ طلبہ شریک، سخت سیکیورٹی اور نقل روک تھام کے انتظامات

سکھر بورڈ: نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات شروع، 1.1 لاکھ طلبہ شریک، سخت سیکیورٹی اور نقل روک تھام کے انتظامات

سکھر (ویب ڈیسک) سکھر تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک لاکھ دس ہزار سے زائد طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ سکھر، گھوٹکی اور خیرپور میں مجموعی طور پر 230 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

امتحانی مراکز کی نگرانی کے لیے 33 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ طلبہ و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ سینٹرز بھی مخصوص کیے گئے ہیں۔

نقل کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، جس میں موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز کے استعمال پر مکمل پابندی شامل ہے۔ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔