Tabriz میں امریکا اور Israel کی جانب سے حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس میں ایک اہم پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے میں پلانٹ کے ایک یونٹ کو نقصان پہنچا، جس کے بعد علاقے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ریسکیو اور آپریشنل ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے باوجود کسی زہریلے مادے کے اخراج کی اطلاع نہیں ملی، جس سے بڑے ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی صدر Masoud Pezeshkian نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام “اسرائیل فرسٹ” پالیسی سے نالاں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکا میں جاری “نو کنگز” احتجاج دراصل انہی پالیسیوں کے خلاف ردعمل ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ Donald Trump کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے عوام کی اصل صورتحال کو سمجھیں، جو ان پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر Mohammad Bagher Ghalibaf بھی ان مظاہروں پر ردعمل دے چکے ہیں۔