لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے طیارہ پرندے سے ٹکرانے کے باوجود محفوظ اتارا گیا، 200 سے زائد مسافر محفوظ

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، اور طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز PK-305 نے ٹیک آف کے فوری بعد ایک پرندے سے ٹکرائی۔ ذرائع کے مطابق پرندہ طیارے کے انجن سے جا ٹکرایا جس کے بعد پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی اور طیارے کو مہارت سے واپس لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام 200 سے زائد مسافر محفوظ رہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے انجن کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے انجینئرز کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے۔

قومی ایئر لائن انتظامیہ نے متاثرہ پرواز کے مسافروں کو متبادل طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کرنے کے اقدامات بھی شروع کر دیے ہیں۔