قطری نیوز چینل Al Araby TV نے دعویٰ کیا ہے کہ Tehran میں اس کی عمارت پر اسرائیلی میزائل حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں دفتر کو شدید نقصان پہنچا اور براہِ راست نشریات معطل ہو گئیں۔چینل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر جاری بیان میں کہا کہ میزائل حملے کے باعث عمارت کے اندر اور باہر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ویڈیوز اور تصاویر میں ٹوٹے شیشے، ملبہ اور قریبی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب sraelDefense Forces کی طرف سے اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔