خطے میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی بحران کے پیش نظر Pakistan کی وفاقی حکومت نے ہفتہ اور اتوار کو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی تجویز تیار کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق اس تجویز کی حتمی منظوری Shehbaz Sharif دیں گے، جس کے بعد اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔تجویز کے تحت لاک ڈاؤن ہفتہ دوپہر 12 بجے سے اتوار رات 11 بج کر 59 منٹ تک ہوگا، جس دوران تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں، مارکیٹس اور شادی ہالز بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔تاہم عوامی سہولت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ، اسپتال، فارمیسیز اور دیگر ضروری خدمات کھلی رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ بندرگاہوں، ریلوے اور فضائی آپریشن کو بھی معمول کے مطابق جاری رکھنے کی سفارش شامل ہے۔منظوری کے بعد اس فیصلے کا اطلاق ملک بھر میں کیا جائے گا۔