Karachi کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ایک شادی ہال میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث ہوا، جس نے ہال میں موجود سلنڈر کو متاثر کیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ صوفوں میں آگ لگ گئی اور فانوس ٹوٹ کر گر گئے۔ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر Abbasi Shaheed Hospital اور Civil Hospital Karachi منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔