Islamabad میں خطے کی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے، جس میں Pakistan، Turkey، Egypt اور Saudi Arabia کے وزرائے خارجہ شریک ہیں۔اس اہم بیٹھک کا مقصد مشرقِ وسطیٰ تنازع میں ثالثی اور قیامِ امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنا ہے، جس کے باعث پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
ائب وزیر اعظم Ishaq Dar نے غیر ملکی وزرائے خارجہ کا دفتر خارجہ میں استقبال کیا۔ ترجمان کے مطابق مصری وزیر خارجہ Badr Abdelatty اور ترک وزیر خارجہ Hakan Fidan نے اسحاق ڈار سے علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا، اسحاق ڈار نے Abbas Araghchi سمیت دیگر ہم منصبوں سے بھی رابطہ کیا اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔ قطر کی قیادت نے بھی پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔
اس سے قبل Iran نے پاکستانی بحری جہازوں کو Strait of Hormuz سے گزرنے کی اجازت دی، جسے پاکستان نے امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا ہے۔