لاہور جنرل ہسپتال: 3 ماہ کے بچے کے معدے سے لوہے کی واشل نکال کر جان بچا لی گئی

لاہور (ویب ڈیسک): لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے تین ماہ کے معصوم بچے علی زین کے معدے سے لوہے کی واشل نکال کر اس کی جان بچا لی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کو گزشتہ 10 دن سے بخار اور کھانسی تھی، اور پہلے نجی کلینک میں علاج کے باوجود حالت بگڑتی گئی۔ جب وہ جنرل ہسپتال لایا گیا، ایکسرے میں معلوم ہوا کہ معدے میں ‘فارن باڈی’ موجود ہے۔

پروفیسر محمد شاہد کی نگرانی میں اسسٹنٹ پروفیسر حوریہ رحمان نے فوری طور پر انڈوسکوپی کے ذریعے لوہے کی واشل نکالی، اور بڑے آپریشن کی ضرورت نہ پڑی۔

اس کامیاب پروسیجر پر پرنسپل پروفیسر فاروق افضل اور ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے ڈاکٹروں کی ٹیم کو مبارکباد دی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو اسپتال کے لیے اعزاز قرار دیا۔