مریکا نے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات پر پہلا باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اہم پیش رفت متوقع ہے۔ امریکی صدر Donald Trump کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff نے کہا ہے کہ ایرانی حکام سے ملاقاتیں اسی ہفتے متوقع ہیں۔میامی میں ایک کاروباری فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف کا کہنا تھا کہ امریکا کو امید ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے 15 نکات پر مشتمل امن منصوبہ پیش کیا جا چکا ہے اور تہران کے جواب کا انتظار ہے۔ادھر صدر ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں دعویٰ دہرایا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور آئندہ ہفتوں میں کسی پیش رفت کا امکان ہے۔ وٹکوف نے یہ بھی کہا کہ آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کا گزرنا ایک مثبت اشارہ ہے۔ذرائع کے مطابق ممکنہ مذاکراتی ٹیموں میں امریکا کی جانب سے اسٹیو وٹکوف، Jared Kushner اور نائب صدر JD Vance شامل ہو سکتے ہیں، جبکہ ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ Abbas Araghchi اور اسپیکر پارلیمنٹ Mohammad Bagher Ghalibaf کریں گے۔رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی مذاکرات پاکستان کے دارالحکومت Islamabad میں متوقع ہیں۔