ایران نے امریکا کے 15 نکاتی امن منصوبے کے جواب میں اپنے 6 اہم مطالبات پیش کر دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، پاسدارانِ انقلاب نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی جنگ یا جارحیت سے بچنے کے لیے واضح اور قابلِ عمل بین الاقوامی ضمانت فراہم کی جائے۔ایران نے دوسری شرط میں مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کی مکمل بندش کا مطالبہ کیا ہے۔ تیسری شرط کے مطابق امریکا اور Israel اپنی پوزیشنوں سے پیچھے ہٹیں اور ایران کو ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا مکمل ازالہ کریں۔چوتھی شرط میں ایران نے لبنان، یمن اور دیگر خطوں میں جاری تمام جنگی اور معاندانہ سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔پانچویں شرط کے تحت ایران نے Strait of Hormuz پر کنٹرول اور ٹیکس وصولی کا حق مانگا ہے، ساتھ ہی ایک نیا بین الاقوامی قانونی نظام نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔چھٹی اور آخری شرط میں ایران نے اپنے خلاف جاری میڈیا پروپیگنڈا روکنے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔