اسلام آباد (ویب ڈیسک) – وزیر اعظم شهباز شریف آج ايوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی میں صوبوں کو شامل کرنے اور راشن بندی کے ڈجیٹل نظام کے نفاذ کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق:
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 100 ارب روپے کی سبسڈی پہلے ہی دی ہے، جس سے ملک بھر کے شہری مستفید ہو رہے ہیں۔
وزیر اعظم صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھی سبسڈی کے نظام میں شراکت داری کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔
حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیے ایک ڈیجیٹل ایپلیکیشن تیار کر رہی ہے، جس میں ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور قومی شناختی کارڈ درج کر کے رجسٹریشن کرے گا۔
مزید تفصیلات:
ہر شہری کی ضروریات اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ طے کیا جائے گا۔
شہری اپنی کوٹہ کے مطابق روزانہ پیٹرول یا ڈیزل حاصل کر سکیں گے۔
مارچ کے آغاز سے مارچ کے اختتام تک پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال کا جائزہ لیا گیا، جس میں ظاہر ہوا کہ قیمتیں بڑھنے کے باوجود استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے