امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی امن منصوبہ بھیج دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران کو جنگ کے خاتمے کے لیے 15 نکاتی مذاکراتی ایجنڈا ارسال کر دیا ہے۔

امریکی اخبار The New York Times کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کو بھیجا گیا یہ پندرہ نکاتی امن منصوبہ جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش ہے۔ منصوبہ پاکستان کے ذریعے تہران تک پہنچایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سفارتی کوشش میں پاکستان، مصر اور ترکیہ فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ خطے میں کشیدگی کم کی جا سکے۔

امریکی منصوبے میں 10 شرائط شامل ہیں جو ایران کو پوری کرنا ہوں گی، جبکہ تمام شرائط تسلیم کرنے کی صورت میں ایران کو 5 ممکنہ فوائد دیے جانے کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کو خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔