ٹرمپ کا ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دیا گیا 48 گھنٹے کا الٹی میٹم، صرف 18 گھنٹے باقی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دیے گئے 48 گھنٹے کے الٹی میٹم میں صرف 18 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ایرانی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 5 بجے ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اگر آبنائے ہرمز کھولا نہ گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی اور ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی۔

ٹرمپ نے اسرائیل کے اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کو اب وہ سزا مل رہی ہے جس کا وہ 47 سال سے مستحق ہے اور اب مکمل تباہی کا وقت قریب ہے۔ انہوں نے نیٹو ممالک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کچھ نہیں کر رہے، جو شرمناک ہے۔