ایران کا دوٹوک اعلان: حملہ ہوا تو آبنائے ہرمز کے بعد پورا خلیج فارس بند کر دیں گے

تہران (ویب ڈیسک) ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں آبنائے ہرمز کے بعد خلیج فارس کو بھی بند کر دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر دشمن نے ایرانی ساحل یا جزائر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو نہ صرف آبنائے ہرمز بلکہ پورا خلیج فارس عملی طور پر بند کر دیا جائے گا، اور اس کی مکمل ذمہ داری جارحیت کرنے والے ممالک پر عائد ہو گی۔

ایران کی دفاعی کونسل نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی تنصیبات پر کسی بھی حملے کی صورت میں خلیج فارس کے تمام راستوں اور ساحلی علاقوں میں بارودی سرنگیں نصب کر دی جائیں گی۔

کونسل کا کہنا ہے کہ دشمن ممالک کے لیے آبنائے ہرمز سے گزرنے کا واحد راستہ ایران کے ساتھ ہم آہنگی ہے، جبکہ جنگ میں شامل نہ ہونے والے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔