ایران میں جاری جنگ کے دوران ایرانی ہلال احمر نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک 204 بچے اور دو حاملہ خواتین شہید ہو چکی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلال احمر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے بچوں میں 53 کی عمر پانچ سال سے کم تھی، جبکہ حملوں میں 18 ہزار سے زائد عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ بچوں اور حاملہ خواتین کو نشانہ بنانا کسی بھی صورت فوجی کارروائی قرار نہیں دیا جا سکتا اور ایسے حملے انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں 498 اسکول اور 251 طبی مراکز تباہ ہو چکے ہیں، جبکہ متاثرہ املاک میں 17 ریڈ کریسنٹ مراکز بھی شامل ہیں۔