ماسکو (ویب ڈیسک): ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے قتل قرار دیا ہے۔
صدر پیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر مجو تبہ خامنہ ای کو خصوصی تعزیتی پیغام بھیجا اور علی لاریجانی کو اپنا بہترین اور مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا، “علی لاریجانی اور میری کئی بار ملاقاتیں ہوئیں، وہ ہمارے ملک کے ایک حقیقی اور وفادار دوست تھے۔”
پیوٹن نے کہا کہ علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اور بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے ہیں اور روس خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی شدید مذمت کرتا ہے۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ پاک-روسی اور ایرانی اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے میں علی لاریجانی کا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ان کی خدمات نے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندی عطا کی۔ انہوں نے کہا کہ علی لاریجانی کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جائے گی۔