افغان طالبان باز نہ آئے تو ان کا وجود نہیں رہے گا، رانا ثنااللہ کی سخت وارننگ

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر Rana Sanaullah نے افغان طالبان کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی کارروائیوں سے باز نہ آئے تو ان کا وجود بھی نہیں رہے گا۔نجی ٹی وی ARY News کے پروگرام “اعتراض ہے” میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف دو ٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے اور کسی بھی صورت دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں اتفاقِ رائے سے قرارداد منظور کی گئی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں بھی متفقہ قرارداد کی منظوری متوقع ہے۔رانا ثنااللہ نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گرد عناصر کے خلاف ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔