ریاض نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہریوں کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت پاکستان کے سفارتخانے کی ٹیم کے تعاون سے ظہران شہر میں قائم کیمپ میں فراہم کی جائے گی۔نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم 27 اور 28 فروری کو ظہران کے تمیمی نیو کیمپ، ظھران ایسٹرن پراونس میں پاکستانی شہریوں کے لیے خدمات فراہم کرے گی۔اس کیمپ میں مقیم پاکستانی شہری اپنی شناختی دستاویزات، تجدید، تبدیلی یا منسوخی کی تمام تر کارروائیاں انجام دے سکتے ہیں۔ سہولیات میں شامل ہیں:نیا اسمارٹ نائیکوپاسمارٹ نائیکوپ ری پرنٹنائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی تجدیدڈی یو پی کلیئرنسنائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ میں تبدیلیایف آر سینائیکوپ یا اسمارٹ نائیکوپ کی منسوخیمقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے دوپہر 1 بجے تک شہری کیمپ میں پہنچ کر نادرا ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔نادرا کی یہ سہولت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے شناختی دستاویزات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرے گی۔