کراچی: آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات آج کراچی میں شروع ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کا وفد اقتصادی جائزہ مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ چکا ہے، جہاں آج وفد اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے درمیان باقاعدہ بات چیت کا آغاز ہوگا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ کی جائے گی، جس میں اسٹیٹ بینک کے ماہرین ملکی معاشی کارکردگی، مانیٹری پالیسی، افراطِ زر اور بینکنگ ریگولیشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔اس کے علاوہ پالیسی ریٹ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات پر بھی آئی ایم ایف وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت قرض پروگرام کے تیسرے اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو ایک ارب ڈالر