اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت میں جوڈیشل الاؤنس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے اپنی بینائی 6/6 نہ ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ دور سے وکیل فائل دکھا رہے ہیں لیکن وہ اسے واضح طور پر نہیں دیکھ سکتے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا:”میری نظر 6/6 نہیں ہے، نظر 6/6 بھی ہو تو دور سے پڑھنا ممکن نہیں۔ وکلا دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے فائل پڑھ سکتے ہیں، لیکن میں خود نہیں پڑھ پاؤں گا۔”عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ جوڈیشل الاؤنس کے کیسز کی کئی کیٹیگریز ہیں اور ایک سماعت میں ان کا فیصلہ جلدی ممکن نہیں۔ ہر کیٹیگری کے کیس الگ الگ سنے جائیں گے۔وفاقی آئینی عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کو 4 اپریل تک ملتوی کر دیا۔