حکومتی پالیسیوں سے غریب پس رہا ہے، ہر 10 میں سے 3 پاکستانی 8 ہزار میں گزارہ کر رہے ہیں: مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے اور معاشرے میں عدم مساوات خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ہے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر 10 میں سے 3 پاکستانی صرف 8 ہزار روپے ماہانہ میں گزارہ کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیاں امیر کو مزید امیر اور غریب کو مزید غریب بنا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ عیش و عشرت میں مصروف ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔مفتاح اسماعیل کے مطابق مہنگائی کی صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ غریب طبقے نے اپنی روزمرہ خوراک تک کم کر دی ہے، جو ایک تشویشناک سماجی مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔