گھوٹکی: پولیس کو رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جہاں بدنام زمانہ ڈاکو ثنا اللہ نے پولیس کے سامنے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ اس کی گرفتاری پر حکومت نے ایک کروڑ روپے کا انعام مقرر کیا ہوا تھا۔ایس ایس پی گھوٹکی Anwar Khetran کے مطابق رونتی کے کچے میں گزشتہ ایک ماہ سے پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن جاری تھا۔ کچے کے علاقے میں پولیس کے مسلسل دباؤ اور گھیرا تنگ ہونے کے باعث دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ثنا اللہ نے خود کو قانون کے حوالے کیا۔واضح رہے کہ ثنا اللہ قتل، اقدامِ قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت سینکڑوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔