کراچی کے سولجر بازار میں غیرقانونی عمارت گرنے کا سانحہ، بلڈر گرفتار

کراچی کے علاقے سولجر بازار میں غیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی 40 گز کی عمارت دھماکے کے بعد منہدم ہونے سے 15 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے، واقعے کی تحقیقات میں گیس لیکج، ناقص پلاسٹک پائپ لائن اور غیرمعیاری تعمیراتی مواد کے استعمال کا انکشاف ہوا، پولیس نے عمارت کے مالک و بلڈر محمد ارشاد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ حکام کے مطابق عمارت 2007-08 میں غیرقانونی طور پر گراؤنڈ پلس تھری تعمیر کی گئی تھی اور واقعہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔