پنجاب اوقاف بورڈ اجلاس: ملازمین کے لیے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ مدت میں توسیع منظور

پنجاب اوقاف بورڈ کے اجلاس میں ملازمین کے لیے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ ملازمین کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی زیرِ صدارت پنجاب اوقاف بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کی آسامی بحال کرنے، ڈائریکٹر ایگری کلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی نئی پوسٹ کے قیام اور اوقاف ایڈمنسٹریٹرز کی گریڈ 18 آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ اوقاف آرگنائزیشن کے ملازمین کے لیے 20 فیصد الاؤنس اور کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت میں توسیع کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں جامعہ ہجویریہ کے طلبہ کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کے لیے لمس، پنجاب یونیورسٹی اور یو ایم ٹی کے ساتھ معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔