کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر نصیر ٹاور کے قریب گزشتہ روز ملنے والی لاش کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں مقتول کی لاش لائے جانے کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔فوٹیج کے مطابق مقتول مزمل شاہ کو قتل کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر لاد کر موقعِ واردات تک لایا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر دو نامعلوم افراد سوار تھے جنہوں نے مقتول کی لاش کو اپنے درمیان بٹھا رکھا تھا۔ملزمان لاش کو سڑک کنارے پھینکنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی جا رہی ہے۔