کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب پھٹنے والی 84 انچ قطر کی پانی کی مرکزی لائن کی مرمت کے باوجود شہریوں کو پانی کی فراہمی بحال نہ ہو سکی، جس کے باعث ماہِ رمضان میں پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے کراچی کے نمائندے افضل پرویز کی رپورٹ کے مطابق دھابیجی اور گلشنِ اقبال شانتی نگر کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی اہم لائن میں لیکیج کے باعث شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی معطل رہی۔رپورٹ کے مطابق ایک جانب پائپ لائن پھٹنے کے باعث سپلائی بند ہے جبکہ دوسری طرف بجلی کے بریک ڈاؤن نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔