سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں لاکھوں زائرین اور نمازیوں نے سورج غروب ہوتے ہی رمضان المبارک کے پہلے روزے کا افطار کیا۔ اس موقع پر فرزندانِ اسلام کی بہت بڑی تعداد حرمین شریفین میں موجود تھی۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین میں افطار دسترخوان سجانے کی روایت صدیوں پرانی ہے، جو رمضان المبارک کی روحانیت اور اسلامی اخوت کی خوبصورت عکاسی کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق حرمین کے صحنوں، راہداریوں، چھتوں اور توسیعی حصوں تک افطار کے دسترخوان بچھائے گئے، جہاں مختلف ممالک سے آئے زائرین نے یکساں طور پر افطار کیا۔افطار کے فوری بعد حرمین میں تعینات کارکنان نے ریکارڈ وقت میں دسترخوان سمیٹ کر صفائی کا عمل مکمل کیا، تاکہ نمازِ مغرب اور بعد کی عبادات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔