پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج سنسنی خیز ٹاکرا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے شائقین کے لیے آج سب سے بڑا دن ہے، کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور بھارت کرکٹ ٹیم کے درمیان روایتی ہائی وولٹیج ٹاکرا کولمبو میں ہوگا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے شروع ہوگا، اور دونوں ٹیمیں بڑے مقابلے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ گرین شرٹس نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کی، جبکہ بھارتی ٹیم نے بھی پریماداسا اسٹیڈیم میں سخت سیشن کیے۔ خاص طور پر سوریا کمار یادو نے عثمان طارق کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ان کے انداز میں بولنگ کی مشق کی۔

تاہم کولمبو میں غیر یقینی موسم کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے نمائندے کے مطابق آج بادل چھائے رہیں گے لیکن ممکنہ طوفان کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

دونوں روایتی حریفوں کے اس سنسنی خیز مقابلے کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اور کولمبو میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستانی مداحوں میں جوش و خروش عروج پر ہے۔