سپر ہائی وے کٹھور حادثہ ایک ہی خاندان کے 12 افراد جاں بحق تعلق کوٹری سے

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے کٹھور کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 25 سالہ احسان اللہ، 40 سالہ عامر جان، 36 سالہ فاطمہ، 7 سالہ عادل، 12 سالہ جمیلہ، 8 سالہ نادیہ، 6 سالہ عافیہ اور 4 سالہ صبا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 5 سالہ مناہل، 6 سالہ حسینہ، 7 سالہ ارشاد اور 6 سالہ عمران بھی حادثے میں ہلاک ہوئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق کوٹری سے تھا اور ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشوں کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک تیز رفتار مسافر بس رانگ وے سے سڑک پر آ گئی اور مخالف آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دیگر کئی گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں اور شدید نقصان ہوا۔ جاں بحق افراد کوٹری سے کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے آئے تھے اور حادثہ واپسی کے دوران پیش آیا