سپارکو کا اہم سنگِ میل: پاکستان کا دوسرا مقامی سیٹلائٹ “EO-2” کامیابی سے لانچ

پاکستان نے خلائی شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت کرتے ہوئے اپنا دوسرا مقامی سیٹلائٹ “EO-2” کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق سیٹلائٹ کو چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا، جسے ملک کے خلائی پروگرام کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ “EO-2” سیٹلائٹ زمین کے مشاہدے rthObservation) اور ہائی ریزولوشن امیجنگ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ یہ سیٹلائٹ منصوبہ بندی، زرعی نگرانی، شہری ترقی، آبی وسائل کے انتظام اور رتی وسائل کی مانیٹرنگ کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔مزید برآں، یہ سیٹلائٹ آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی نگرانی اور اسٹریٹجک وبہ بندی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔اس کامیاب لانچ کے بعد پاکستان کے سیٹلائٹس کے بیڑے میں اضافہ ہوگا، جس سے مشاہدات میں تسلسل، تگی اور ڈیٹا کی دستیابی بہتر ہوگی۔مقامی طور پر تیار کیا گیا “EO-2” پاکستان کی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور سائنسی صلاحیتوں کے فروغ کا واضح ۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی پروگرام کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔