پاکستان ریلوے کا بڑا اعلان: مختلف ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری

پاکستان میں روزانہ ہزاروں شہری مختلف شہروں کے درمیان ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں۔ ایسے مسافروں کے لیے پاکستان ریلوے کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے۔ محکمہ ریلوے نے لاہور سے کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں کے لیے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے ابق کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس اب لاہور سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی، جبکہ پاک بزنس ایکسپریس دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ اسی رح عوام ایکسپریس رات 11 بج کر 25 منٹ پر لاہور سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگی۔حکام نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس 9 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 3 بجے روانہ ہوگی، جس کے سافروں کو سفری منصوبہ بندی میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب میانوالی جانے والے مسافروں کے لیے میانوالی ایکسپریس رات 1 بجے لاہور سے ہ ہوگی۔پاکستان ریلوے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ، ہیلپ لائن یا متعلقہ اسٹیشن سے تازہ ترین شیڈول ضرور چیک ریں، کیونکہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر اوقات میں مزید تبدیلی ممکن ہے۔