پاکستان میں روزانہ ہزاروں شہری مختلف شہروں کا سفر ٹرین کے ذریعے کرتے ہیں، ایسے مسافروں کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اور دیگر بڑے شہروں کے لیے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔محکمہ ریلوے کے مطابق کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس اب لاہور سے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی، جبکہ پاک بزنس ایکسپریس دوپہر 12 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ عوام ایکسپریس رات 11 بج کر 25 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ گی۔کراچی ایکسپریس 9 گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 3 بجے روانہ ہوگی۔ میانوالی جانے والے مسافروں کے لیے میانوالی ایکسپریس رات 1 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔ریلوے حکام مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے قبل تازہ ترین شیڈول ضرور چیک کریں کیونکہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر اوقات میں تبدیلی ممکن ہے