اسلامی نظریاتی کونسل کا رمضان 2026 کے لیے صدقہ فطر، فدیہ اور کفارے کی رقم کا اعلان

اسلامی نظریاتی کونسل نے رواں برس رمضان المبارک کے لیے صدقہ فطر، روزے کے فدیہ اور کفارے کی رقم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق صدقہ فطر ہر فرد اپنی استطاعت کے مطابق گندم، جو، کھجور، کشمش یا منقہ کی قیمت کے حساب سے ادا کر سکتا ہے۔صدقہ فطر کی رقم (فی فرد):گندم: 300 روپےجو: 1110 روپےکھجور: 1800 روپےکشمش: 3800 روپےمنقہ: 5400 روپےاسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق صدقہ فطر رمضان المبارک کے آغاز سے ادا کیا جا سکتا ہے تاہم نمازِ عید سے قبل اس کی ادائیگی لازم ہے۔روزے کا فدیہ:شرعی عذر یا بیماری کے باعث روزہ نہ رکھنے والے افراد کو ہر روزے کا فدیہ ادا کرنا ہوگا۔گندم: فی روزہ 300 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 9 ہزار روپےجو: فی روزہ 1100 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 33 ہزار روپےکھجور: فی روزہ 1600 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 48 ہزار روپےکشمش: فی روزہ 3800 روپے، 30 زوں کا فدیہ 1 لاکھ 14 ہزار روپےمنقہ: فی روزہ 5400 روپے، 30 روزوں کا فدیہ 1 لاکھ 62 ہزار روپےروزے کا کفارہ:اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بغیر کسی شرعی عذر کے جان بوجھ کر روزہ توڑنے والے فرد کو لگاتار 60 روزے رکھنا ہوں گے، یا اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو 60 مستحق افراد کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہوگا۔