سپارکو نے خلائی مشن کے امیدواروں کا انتخاب مکمل کر لیا، پاکستانی خلاباز جلد چین روانہ ہوگا

اسلام آباد:اسلام آباد:پیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جو ملک کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ابتدائی اسکریننگ کے بعد دو امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جو چھ ماہ پر مشتمل خلائی مسافر کی خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد اکتوبر یا نومبر 2026 میں ایک امیدوار کو حتمی طور پر خلائی مشن کے لیے منتخب کیا جائےمطابق یہ تاریخی خلائی مشن پاکستانی خلاباز کو چینی خلائی اسٹیشن لے کر روانہ کرے گا، جہاں وہ سائنسی اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ خلائی تعاون کے معاہدے پر فروری 2025 میں دستخط کیے گئے تھے، جس کے تحت چین نے اپنے خلاباز پروگرام میں اکستان کو پہلے غیر ملکی شراکت دار کے طور پر منتخب کیا۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ خلائی مشن نہ صرف پاکستان کے خلائی پروگرام کو نئی جہت دے گا بلکہ نوجوانوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔