کراچی: انویسٹی گیشن پولیس ویسٹ نے سرجانی ٹاؤن میں کم عمر بچی سے جبری زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے 26 جنوری کو کم عمر بچی سے جبری زیادتی کی تھی اور واردات کے بعد فرار ہوگیا تھا، جسے اب کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا نام رحمت ہے جو ایک یکری میں ملازمت کرتا تھا، تاہم ملزم کا کوئی سابقہ کرمنل ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں جنسی ہراسانی کے متعدد واقعات پیش آئے تھے اور امکان ہے کہ ان تمام وارداتوں میں یہی ملزم ملوث ہو۔ پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ دیگر حقائق سامنے لائے جا سکیں۔