اسلام آباد رواں برس حج پر جانے کے خواہشمند عازمین کے لیے اہم خبر سامنے آ گئی ہے۔ سعودی حج ویزہ کے حصول ک

ترجمان وفاقی وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مطابق عازمین حج کے لیے 8 فروری تک سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے، بصورت دیگر حج ویزہ اری نہیں ہو سکے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزہ بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کریں، جبکہ سہولت کے لیے سعودی تاشیر سینٹرز آج اور کل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ کا حصول ممکن نہیں، لہٰذا عازمین کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے فوری طور پر بائیو میٹرک مکمل کریں اور تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں۔سعودی ویزہ بائیو ایپ استعمال کرنے کا طریقہترجمان کے مطابق عازمین حج کو اولین ترجیح سعودی ویزہ بائیو ایپ کے استعمال کو دینی چاہیے، جو موبائل پلے اسٹور سے آسانی سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ایپ پر ای میل کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد پاسپورٹ اسکین، سیلفی اور دونوں ہاتھوں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کی جائے گی، جس کے بعد کنفرمیشن ای میل موصول ہو گی۔ ایپ کے استعمال میں مشکلات کی صورت میں متعلقہ بینک برانچ سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ملک بھر میں سہولت کے لیے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، ملتان اور کوئٹہ میں 6 تاشیر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔