کراچی علاقے کورنگی زمان ٹاؤن سیکٹر 35 کبڈی گراؤنڈ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان گھر سے لاکھوں روپے کیش اور اہم دستاویزات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ خاندان کے مطابق اہلِ خانہ امام بارگاہ گئے ہوئے تھے، واپسی پر گھر کا سامان بکھرا ہوا ملا۔ ملزمان 10 سے 12 لاکھ روپے نقد، شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور دیگر سامان ساتھ لے گئے۔
اہلِ محلہ کے مطابق ایک رکشے میں سوار دو افراد کو گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے، شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔