الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی تمام الزامات سے بری، گورنر سندھ نے محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

کراچی میں کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو کام کی جگہ پر ہراسانی کے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ میں اپیل دائر کی تھی، جسے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے منظور کرتے ہوئے صوبائی محتسب کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔ گورنر کے فیصلے میں کہا گیا کہ محتسب نے ریکارڈ پر موجود مواد کا درست جائزہ نہیں لیا۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مدعیہ کی جانب سے پیش کی گئی واٹس ایپ چیٹس پیشہ ورانہ نوعیت کی ہیں اور سی ای او کے لیے تعظیمی الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، مدعیہ کو مونس علوی نے نہیں بلکہ ہیومن ریسورس بورڈ نے ملازمت کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے برطرف کیا تھا۔کے الیکٹرک نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نوٹیفکیشن جاری کیا۔ فیصلے پر عملدرآمد روکنے کے لیے کے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس پر ہائیکورٹ نے ملازمت سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کر دیا، تاہم جرمانے کی سزا برقرار رکھی گئی۔