پاکستانی نوجوان نے مصنوعی ذہانت کو اردو سکھا دی قلب کے نام سے اردو چیٹ جی پی ٹی متعارف

صنوعی ذہانت (AI) اب تک اردو زبان سے مکمل طور پر ناواقف تھی، جس کی وجہ سے اردو بولنے والے پاکستانی جدید ٹیکنالوجی سے مکمل فائدہ نہیں اٹھا پاتے تھے تاہم امریکا میں زیر تعلیم پاکستانی نوجوان تیمور حسن نے اپنے ساتھیوں جواد احمد اور محمد اویس کے ساتھ مل کر ایک اردو چیٹ جی پی ٹی ماڈل ’’قلب‘‘ تیار کیا ہے’’قلب‘‘ تقریباً 1.97 ارب الفاظ پر تربیت یافتہ ہے اور اسے سات سے زائد عالمی معیار کے ٹیسٹس پر جانچا گیا، جہاں اس نے موجودہ اردو AI ماڈلز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔یہ ماڈل اردو زبان میں سوال جواب کرنے، تحقیق اور تعلیمی اسائنمنٹس میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ’’قلب‘‘ اردو بولنے اور لکھنے والوں کے لیے جدید AI تک آسان رسائی کا بہترین ذریعہ ہے اور یہ اردو زبان کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔تیمور حسن پہلے بھی 13 اسٹارٹ اپس کامیابی سے لانچ کر چکے ہیں، مائیکروسافٹ کپ کے فاتح رہ چکے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں