خیبر پختونخوا میں جامعات کی رینکنگ کا نظام متعارف تاریخی فیصلے پر عملدرآمد شروع

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے جامعات کی رینکنگ کا نظام متعارف کرانے پر عملی پیشرفت شروع کر دی ہے صوبائی حکومت نے جامعات کی درجہ بندی کے لیے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کی تمام سرکاری اور نجی جامعات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے متعلق مطلوبہ معلومات فراہم کریں۔ ڈیٹا جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 فروری مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جامعات کی کارکردگی جانچنے کے لیے 12 مختلف اشاریوں پر مشتمل رینکنگ کی جائے گی، جبکہ یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کے حوالے سے ایک آن لائن اجلاس 29 جنوری کو منعقد ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا اور جامعات کے درمیان صحت مند مقابلے کو فروغ دینا ہے۔