کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ڈمپر ڈرائیور ممتاز نے نیب کے ساتھ 4 ارب 5 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی، جسے احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے باضابطہ طور پر توثیق کر دی۔ عدالت کی توثیق کے بعد ملزم کو رہا کر دیا گیا۔ تحقیقات کے دوران ممتاز کے اربوں روپے کے اثاثے بھی سامنے آئے، جن میں بینک اکاؤنٹس، جائیدادیں گاڑیاں، سونا اور نقدی شامل ہیں۔ نیب کے مطابق پلی بارگین کے تحت ملزم کی ذمہ داریوں اور جرمانوں کی تفصیلات طے کی گئی ہیں۔ اس سے قبل کوہستان کرپشن اسکینڈل میں دیگر ملزمان نے بھی قومی احتساب بیورو کو 15 ارب سے زائد کی پلی بارگین کی درخواستیں دی تھیں۔