خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سی پی فنڈ اکاؤنٹس کی رجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی کو اس رجسٹریشن سے مشروط کر دیا ہے محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹر نہ کرانے والے ملازمین کو نان کمپلائنٹ قرار دیا جائے گا، جبکہ 20 فروری کے بعد سی پی فنڈ اکاؤنٹ رجسٹر نہ ہونے کی صورت میں تنخواہ جاری نہیں کی جائے گی محکمہ خزانہ کے مطابق ایڈہاک اور کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین سی پی فنڈ اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد مالی نظام کو شفاف بنانا اور ملازمین کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔