گل پلازہ سانحے کے بعد نجی اسکولوں کے لیے فائر سیفٹی ہدایات لازمی

سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے گل پلازہ سانحے کے بعد صوبے بھر کے نجی اسکولوں کے لیے سخت فائر سیفٹی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں فائر الارم، اسموک ڈیٹیکٹرز، فائر ایکسٹنگوئشرز کی تنصیب لازمی ہوگی، ہنگامی راستے کھلے رکھے جائیں گے، سال میں کم از کم دو فائر ڈرلز کرائی جائیں گی، اور اساتذہ و عملے کو تربیت دی جائے گی۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔