وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے “رمضان نگہبان پیکیج” کی منظوری دی، جس کے تحت پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 10,000 روپے نقد فراہم کیے جائیں گے۔ راشن کارڈ ہولڈرز کے لیے ماہانہ امداد بھی 3,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دی گئی ہے۔ مستحقین بینک آف پنجاب کے برانچ لیس ایجنٹس یا ون لنک نیٹ ورک کے ATM سے رقم نکلوا سکیں گے۔ 136 مراکز، 65 سہولت بازار، اور 8 نگہبان دسترخوان ہر تحصیل میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو افطار اور اشیائے ضروریہ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔