بھارت میں نیپا وائرس کے کیسز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے انعقاد پر خطرہ

رواں سال 7 فروری سے شروع ہونے والا آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت میں نیپا وائرس کے نئے کیسز کے باعث خطرے میں پڑ گیا ہے۔ بھارتی صحت حکام کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں 5 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ منتقل کیا جا چکا ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس، اور سیکیورٹی انتظامات متاثر ہو سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق نیپا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول اور انعقاد کو غیر یقینی صورتحال میں ڈال دیا ہے۔