پاکستان میں غیر معمولی برفباری باری کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے تحت شدید سردی کے باعث غیر معمولی برفباری اور ژالہ باری نے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بیس سال بعد برفباری ریکارڈ کی گئی، خیبرپختونخوا کے وادی سوات میں سولہ سال بعد برف پڑی، جبکہ ضلع کرک کے نواحی علاقے گرگری میں پچیس سال بعد درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ بٹگرام میں چار فٹ برف پڑنے سے مقامی آبادی گھروں میں محصور ہو گئی، شاہراہ ریشم بھی بند ہو گئی۔ آزاد کشمیر، پنجاب کے اضلاع اٹک اور بھکر، اور گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں بھی شدید برفباری اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، جس سے معمولات زندگی اور فصلیں متاثر ہوئیں۔