پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ملک کے مختلف حصوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا مغربی سسٹم آج پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں 19 جنوری تک بارش اور برفباری متوقع ہے۔ مری اور گلیات میں 18 تا 20 جنوری بارش اور برفباری ہوگی۔ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 20 تا 23 جنوری بادل برسیں گے، جبکہ بلوچستان میں 21 جنوری سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 22 اور 23 جنوری کو بارش متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اور سیاحوں کو برفباری کے دوران ضروری سامان رکھنے کی نصیحت کی ہے۔