چکن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ نرخ 600 روپے تک پہنچ گئے شہری پریشان

لاہور میں چکن کی قمیت میں ایک ہفتے کے دوران 100 روپے فی کلو کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد چکن 600 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔ قیمتوں میں اس اضافے کے باعث عام صارفین کے لیے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔چکن کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فی کلو تقریباً 250 روپے تک ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، جو قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکس میں کمی کی جائے اور مارکیٹ میں مؤثر چیک اینڈ بیلنس قائم کیا جائے تو عام آدمی کو سستی پروٹین دستیاب ہو سکتی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی مشکل بنا دی ہے اور اب چکن جیسی بنیادی غذائی ضرورت بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔