دنیا بھر میں آج رات 12 بجتے ہی نئے سال 2026 کا آغاز ہوگا اور مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ پاکستان میں بھی واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سال نو کی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا جائے گا۔تاہم اس موقع پر سائبر جعلساز جعلی تہنیتی پیغامات اور انعامی تحائف کی خوشخبری دینے والے لنکس بھی صارفین کو ارسال کر سکتے ہیں، جو نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سال نو کے موقع پر عوام کے لیے اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبارکباد کے لنکس اور جعلی ائف کے پیغامات سے ہوشیار رہیں۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین کسی بھی انجان یا مشکوک لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنا واٹس ایپ کوڈ یا دیگر ذاتی معلومات کسی کے ساتھ شیئر کریںاین سی سی اے کے مطابق ایسے جعلی لنکس ہیکنگ کا ذریعہ بن سکتے ہیں، جن کے ذریعے موبائل فون، کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں وائرس داخل کر کے ڈیٹا پرائیویسی اور مالی معلومات کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہےسال نو کے موقع پر عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کے تحفظ کے لیے ایسے پیغامات کو فوری طور پر نظر انداز کریں اور ڈیلیٹ کر دیں۔