سال 2026 مریم نواز کے لیے کیا لائے گا ماہرِ نجوم کی اہم پیشگوئیاں سامنے آگئیں

سال 2025 کے اختتام میں چند ہی گھنٹے باقی رہ گئے ہیں اور نیا سال 2026 نئی امیدوں اور امکانات کے ساتھ شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہر نئے سال کی طرح اس بار بھی عوام اور بالخصوص مشہور شخصیات کے حوالے سے یہ جاننے کا تجسس پایا جاتا ہے کہ آنے والا سال کیسا رہے گا۔ مارننگ شو باخبر سویرا میں ماہر علمِ نجوم سامعہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی اور دیگر شعبوں کی معروف شخصیات کے بارے میں اہم پیشگوئیاں کیں، جن میں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز بھی شامل ہیں۔سامعہ خان کے مطابق مریم نواز، جو اس وقت پنجاب میں متعدد ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کے باعث خبروں میں رہتی ہیں، ان کے لیے سال 2025 توقعات کے مطابق ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مریم نواز کے عملی سیاست میں قدم رکھنے سے قبل ہی یہ پیشگوئی کر چکی تھیں کہ یہ سال انہیں سیاسی طور پر فائدہ دے گا۔ماہر علم نجوم نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں مریم نواز کو محتاط انداز میں آگے بڑھنا ہوگا، کیونکہ یہ وقت جہاں کامیابیاں دیتا ہے، وہیں اوور کانفیڈنس کا سبب بھی بن سکتا ہے۔سامعہ خان کے مطابق اگر 11 مارچ 2026 تک مریم نواز کوئی جارحانہ سیاسی قدم نہیں اٹھاتیں تو 11 مارچ سے 30 جون کے درمیان انہیں غیر معمولی شہرت اور عوامی پذیرائی حاصل ہو سکتی ہے۔